لاہور (اے ڈی شہزاد ) توہین رسالت کے ملزمان کی پشت پناہی کرنے پہ جماعت اکبری کی خاتون رہنما عائشہ بشارت کو گرفتار نہ کیا گیا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پنجاب کے رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں توہین رسالت کی مقدمہ نمبر 61/2021 میں انتہائی مطلوب ملزم ہارون ایوب مسیح اکبری کی ضمانت منسوخی کے بعد ابھی تک ہارون مسیح اور عائشہ بشارت نے چھپا کر رکھا ہوا ہے۔ جب حکومت توہین رسالت کے ملزموں اور ان کے پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف ایکشن نہیں لیتی تو پھر عوام میں اشتعال پھیل جاتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہارون مسیح اور عائشہ بشارت کو گرفتار نہ کیا گیا تو عوامی جذبات کو روکنا مشکل ہوجائے گا۔
یاد رہے اس توہین رسالت کے اس کیس میں پولیس نے سلامت منشا مسیح کو گرفتار کر رکھا جبکہ ہارون مسیح فرار ہے اور ہارون مسیح کو پناہ دینے اور ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے پہ علامہ بشارت مغل اور عائشہ بشارت کو تحریک لبیک نے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔