ماسکو (ڈیلی اردو) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ملک میں مبینہ طور پر جھوٹی خبروں کی اشاعت کی روک تھام کے لیے ایک قانون کی منظوری دے دی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق اس نئے قانون کے تحت نہ صرف فوج، بلکہ ریاستی حکام، اور بیرون ملک قائم سفارت خانے اور تجارتی مشن کے بارے میں مبینہ جعلی خبریں رپورٹ کرنے کے نتیجے میں بھاری جرمانے عائد کیے جاسکیں گے۔ ان جرمانوں میں سات سے پندرہ لاکھ روبیل کی ادائیگی اور تین سال تک قید کی سزا شامل ہے۔
روسی حکام کے مطابق یہ قانون بیرون ملک روسی مفادات کے تحفظ میں مدد فراہم کرے گا۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قانون کے ذریعے حکام طے کریں گے کہ کونسی خبر درست ہے اور کونسی غلط۔