12

بھارت کا ایک اور جنگی جیٹ طیارہ گر کر تباہ

جے پور (ڈیلی اردو) بھارتی فضائیہ کا جنگی جیٹ طیارہ مگ-21 حادثے کا شکار ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا جیٹ طیارہ مگ-21 گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور پیراشوٹ کے ذریعے محفوظ مقام پر اتر گیا۔

بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے نے معمول کی تربیتی پرواز کے لیے راجستھان کے علاقے بکینر سے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ایک پرندے کے ٹکڑانے کی وجہ سے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور طیارہ توازن کھو بیٹھا۔

طیارہ تیزی سے زمین کی جانب جا رہا تھا اور اسی دوران پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور پیرا شوٹ کے ذریعے زمین اتر گیا۔ پائلٹ کو معمولی خراش آئی ہیں۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں