برکینا فاسو میں جنگجوؤں کا حملہ، 16 فوجی ہلاک، 21 زخمی

واگادوگو (ڈیلی اردو) برکینا فاسو میں جنگجوؤں کی ایک کارروائی میں سولہ فوجی اور نجی سکیورٹی کمپنی کے چار گارڈز مارے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی صوبے سانماٹینا میں گزشتہ روز رونما ہونے والے اس واقعے کے نتیجے میں اکیس فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔ تاہم ماضی میں اس علاقے میں فعال مسلم انتہا پسند گروپ اس طرح کی کارراوئیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر مسلح جنگجوؤں نے ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا دہشت گرد گروہ القاعدہ سے وفا داری کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ گروہ اسلامی قوانین رائج کرنا چاہتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں