تہران (ڈیلی اردو) پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے کمانڈر محمد پاکپور نے کہا ہے کہ تمام امریکی رہنماؤں کی ہلاکت سے بھی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہیں اترے گا۔
امریکی فوج نے جنرل قاسم سلیمانی کو سن دو ہزار بیس میں ان کے دورہ عراق کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ اس وقت بھی ایران نے ’قتل کے تمام ذمہ داروں‘ سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ سلیمانی ایران کے سب سے طاقتور فوجی کمانڈر تھے اور پورے مشرق وسطیٰ میں تہران کی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے۔
محمد پاکپور کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب تہران کے مغربی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔