مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے مابین تصادم

یروشلم (ڈیلی اردو) اتوار کو سینکڑوں نوجوان فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصیٰ میں پتھروں اور لوہے کی سلاخوں کے ذریعے داخلی راستے پر رکاوٹیں لگانے کی کوشش کی تاکہ کوئی مسجد میں داخل نہ ہو سکے۔

یروشلم میں واقع مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو چکی ہے۔ دو دن سے یہاں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے مابین کشیدگی جاری تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کو اس مقام سے فلسطینیوں کو نکال دیا ہے تاہم اب بھی وہاں درجنوں فلسطینی شہری موجود ہیں جو ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں