ٹورنٹو (ڈیلی اردو) کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو میں ایک مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹونٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں عشا کی نماز کے بعد شہری نکل رہے تھے۔ فائرنگ سے 5 نمازی زخمی ہوگئے جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک نے بتایا کہ مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ ابھی یہ بھی اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حملہ آور ملزمان کی تعداد کتنی تھی۔