اسرائیل کا غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے پر نیا فضائی حملہ

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے پر ایک بار پھر فضائی حملہ کیا ہے۔

ملکی فورسز نے بتایا کہ منگل کے روز کیا جانے والا یہ حملہ غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایک راکٹ کے داغے جانے کے بعد کیا گیا۔ اس راکٹ کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔ یہ راکٹ غزہ سے ایک ایسے وقت پر فائر کیا گیا، جب گزشتہ چند دنوں کے دوران یروشلم میں حرم شریف کے علاقے میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے مابین ہونے والے پرتشدد واقعات کے باعث دوطرفہ کشیدگی کافی زیادہ ہو چکی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ سے کیے جانے والے راکٹ حملوں میں عسکریت پسند فلسطینی تنظیم حماس کا ہاتھ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں