کیف (ڈیلی اردو/وی او اے) یوکرین میں روسی جارحیت کی مخالفت کی پاداش میں کریملن مخالف اپوزیشن رہنما کو ٹرائل سے قبل ہی 12 جون تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ماسکو کی عدالت نے ولادیمیر کالا مورزا کو مبینہ طور پر ملک کی مسلح افواج سے متعلق غلط معلومات پھیلانےکے الزام میں ریمانڈ پر 12 جون تک جیل بھیج دیا ہے۔
دلادیمیر کالا مورزا کے وکیل کا کہنا ہے کہ اُن کے موکل کو 15 مارچ کو کی جانے والی ایک تقریر کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔
روس نے یوکرین پر چڑھائی کے دوران فوج سے متعلق مبینہ غلط معلومات پھیلانے کے خلاف سخت قانون متعارف کرا رکھا ہے جس میں 15 برس تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق روس کی یوکرین میں جارحیت کے بعد اب تک اس نوعیت کے 32 کیس درج ہو چکے ہیں۔