انقرہ (ڈیلی اردو) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی نے شام جانے والے روسی سویلین اور فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔
یہ اعلان ترکی کی جانب سے اب تک کے سخت ترین ردعمل میں سے ایک ہے۔ نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود ترکی کے روس کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہیں اور اس نے یوکرین جنگ کے بعد بھی روس کے خلاف کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا تھا۔
ترک وزیر خارجہ کے مطابق یہ پابندی تین ماہ تک جاری رہے گی۔ ابھی تک روس کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
شامی خانہ جنگی میں ایران اور روس صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔