16

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان میں حملے کرتی ہیں: امریکی جنرل جوزف ووٹل

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینیٹ کی دفاعی امور کی کمیٹی ’ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی‘ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے امریکی جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان میں حملے کرتی ہیں۔

امریکی جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کے اندر حملے کرتی ہیں جس سے نہ صرف افغانستان میں استحکام کو خطرہ ہے بلکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ہوا ملتی ہے۔

امریکی سینیٹ کی دفاعی امور کی کمیٹی ’ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی‘ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے جنرل جوزف ووٹل نے جنوبی ایشیا میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ہوئے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ 6 ماہ کے دوران جس قدر تعاون کیا ہے وہ اس سے پہلے 18 برس میں دکھائی نہیں دیا تھا۔

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ ’ہمیں انخلاء کا حکم نہیں ملا ہے۔ اس قسم کا کوئی حکم نہیں ملا ہے۔ ہم مصالحت کیلئے جو کوششیں کر رہے ہیں ان میں ابھی تک وہ سیاسی ماحول پیدا نہیں ہوا ہے جس کی بنیاد پر انخلا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کے تمام کرداروں سے امید کرتا ہے کہ وہ ’ایسے اقدامات نہیں کریں گے جن سے علاقائی استحکام متاثر ہو۔جنرل جوزف ووٹل کے مطابق پاکستان نے ’زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں معاونت کے لیے مثبت اقدامات کیے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں