پشاور: مفتی شہاب نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔

مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

رواں سال بھی ملک میں دو عیدیں منائی جائیں گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں