عید الفطر کے موقع پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ

لاہور (ڈیلی اردو) عیدالفطر کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے سرحدی محافظوں کے مابین مٹھائی اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔

پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے مقامی کمانڈرز نے لاہور، قصور، سیالکوٹ سمیت انٹرنیشنل بارڈر اور ورکنگ باؤنڈری کے مختلف مقامات پر ایک دوسرے کو عید کی خوشی میں مٹھیاں پیش کیں۔

واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے حکام کے مابین مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ ہوا جبکہ دونوں فورسز کے حکام نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے مابین 5 اگست 2019 سے تناؤ چل رہا ہے جس کی بنیادی وجہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا جانا ہے۔ تاہم اس کے باوجود دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے مذہبی اورقومی تہواروں پر آپس میں مٹھائی کا تبادلہ کرتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں