فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت، روس کا انتباہ

ہلسنکی (ڈیلی اردو) فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم نے یک زبان ہو کر کہہ دیا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں جلد از جلد شمولیت کے حق میں ہیں۔

یوکرین میں روسی جارحیت کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کو نیٹو کا رکن ملک بننے کی خاطر فوری طور پر درخواست جمع کرا دینا چاہیے۔

ادھر روس نے خبردار کیا ہے کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت اس کے لیے خطرے سے خالی نہیں۔

ماسکو حکومت کے مطابق نیٹو میں توسیع سے یورپ یا یہ دنیا مستحکم نہیں ہو سکتی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں