پشاور (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ طور پر کارروائی میں کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت مارا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ پشتخرہ کے علاقے ولی آباد میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1525424816999632896?t=-WHNZKNJX4ezr-dJwiecqw&s=19
ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں ملزم سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جبکہ 4 ملزم فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد 3 مارچ کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث تھا، دوسرے ہلاک دہشت گرد کی شناخت تاحال نہیں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ عرف اسد ساتھی سمیت ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش خراسان سے تھا۔
یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی شیعہ جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کی گلی کوچہ رسالدار میں شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی شاخ داعش خراسان نے قبول کی تھی۔