بھارت، ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کا سلسلہ جاری ہے، ریاست مدھیا پردیش کے ضلع نیمچ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی۔

ہندو انتہا پسندوں نے علاقے میں درگاہ کے سامنے مورتی نصب کردی، انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پر پتھراؤ بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق پتھراؤ کے نتیجے میں 23 سالہ مسلمان نوجوان زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب ریاست اترپردیش میں بیٹے کی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے پر پولیس نے مسلمان خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس وجوہات بتائے بغیر خاتون کے بیٹے کو گرفتار کر رہی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں