واشنگٹن (ڈیلی اردو/این این آئی) سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون سے ملاقات کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی ہے۔
On HRH the Crown Prince’s directive, I met with U.S National Security Advisor @JakeSullivan46 to review the enduring and historic Saudi- US partnership, and discuss solidifying U.S Saudi coordination. pic.twitter.com/2rJZ8AVcD2
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) May 18, 2022
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ یمن میں جنگ بندی، یوکرین کے بحران، دو طرفہ مسائل اور علاقائی پیش رفت پربھی تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اپنی ٹویٹ میں شہزادہ خالد نے بتایا کہ امریکی ذمے دار کے ساتھ گفتگو میں مملکت اور امریکہ کے مشترکہ تعلقات زیر بحث آئے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور دونوں ملکوں کے بیچ تعاون اور رابطہ کاری مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔