اسرائیل نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون مار گرایا

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان کی سرحد کے قریب غلطی سے خطرے کی نشاندہی کرنے کے بعد اسرائیل نے اپنے میزائل ڈیفنس کو فعال کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غلطی سے لبنان کی سرحد کے قریب پرواز کرنے والے اپنے ہی ڈرون کو مار گرایا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے تسلیم کیا ہے کہ یہ واقعہ غلط شناخت کی وجہ سے پیش آیا۔ درحقیقت ایک ایئربورن ارلی وارننگ طیارے نے لبنان سے ممکنہ فضائی دراندازی کی اطلاع دی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے دو آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائل داغے اور ٹارگٹ کو تباہ کر دیا۔

بعد میں معلوم ہوا کہ ڈرون اسرائیل کا تھا جو معمول کے ریکی مشن پر پرواز کر رہا تھا جیسے ہی میزائل فائر کیے گئے تو لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد پر راکٹ کے سائرن بجنے لگے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں