ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں تین ماہ کے دوران 60 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے، افغانستان صورتحال کے بعد تین سکھوں کو پشاور میں اب تک قتل کیا گیا ہے، ایک سکھ کو چارسدہ روڈ پر جبکہ دو سکھوں کو بٹہ تل بازار میں قتل کیا گیا، پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کی گلی کوچہ رسالدار میں شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 72 افراد ہلاک ہوگئے۔ انٹلی جنس بیورو کے دو افسروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کیا گیا، خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے، پشاور، لکی مروت، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، بنوں، سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سات پولیس اہلکاروں کو مختلف واقعات میں ہلاک کیا گیا، پولیس چوکیوں پر گرینڈوں سے حملہ کیا گیا، پولیس اہلکاروں پر حملے کرکے زخمی کئے گئے، صوبے میں ساٹھ پولیس اہلکاروں کے ہلاکت اور درجنوں پولیس اہلکاروں پر حملوں کے واقعات افغانستان صورتحال کے بعد رپورٹ ہوئے۔