کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے صدر دھماکے کے مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتارکر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق صدر دھماکے کے مرکزی ملزم کے ساتھی کو حیدر آباد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم منظور نے اللہ ڈینو کے کہنے پر کالعدم جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی، گرفتار دہشتگرد حیدرآباد میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا چاہتا تھا،
حکام کے مطابق 31 مارچ کو ہلاک ہونے والے ملزم اللہ ڈینو نے ریلوے ٹریک پر بم دھماکا کیا، گرفتار ملزم کا ساتھی کراچی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارا گیا، گرفتار ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔