ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے یوکرین کے مشرقی شہر لیمان پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرینی شہر لیمان کو یوکرین سے اپنے قبضے میں لیکر اس پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر لیمان میں کئی دنوں سے یوکرینی اور روسی فوجوں میں لڑائی جاری تھی۔