راولپنڈی (ڈیلی اردو) افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک سو انہتر پاکستانی فوجی جوان اقوام متحدہ امن مشن میں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا سفر انیس سو ساٹھ میں شروع ہوا اورپہلی بار پاکستان آرمی کا دستہ کانگو میں امن مشن کے لیے تعینات کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کے لیے سب تعاون کرنے والا ملک ہے۔ پاکستان کے اب تک اقوام متحدہ کے چھیالیس امن مشنز میں دو لاکھ سے زائد فوجی حصہ لے چکے ہیں۔ اس دوران ایک سو انہتر پاکستانی فوجی جوانوں نے اقوام متحدہ امن مشن میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ انتونیو گوتریس نے اپنے دورے میں پاکستان دستوں کو خراج تحسین پیش کیااس کے علاوہ دنیا بھر کے رہنماوں نے پاکستانی دستوں کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔ آٗئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی، رینجرز اور پولیس کے دستے بھی امن مشن میں شامل ہیں۔