کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی جارحیت میں اب تک 50 سے زائد ایتھلیٹس ہلاک ہو چکے ہیں۔
ویب سائٹ ‘یوکرین فورم’ نے یوکرینی وزارت برائے نوجوانان و کھیل کے حوالے رپورٹ کیا ہے کہ 50 سے زائد ایتھلیٹس اپنی سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے روس کی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔
وزارت کے مطابق یہ تمام ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے چکے تھے۔ اب بھی کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو کہ یوکرین کی مسلح افواج کے ساتھ ملک کے دفاع کی حفاظت میں فعال ہیں۔
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک 682 سے زیادہ بچے زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔
یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 242 ہلاک اور 440 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں کیونکہ جاری لڑائی کے مقامات پر اطلاعات کی تصدیق کرنا مشکل تھا۔