20

افغانستان میں امن کیلیے پاکستان سنجیدہ کوششیں کررہا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کیلیے پاکستان سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلیے پاکستان سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔ انہوں نے گفتگو کے دوران افغان صدر کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مسائل کے حل کیلیے رابطوں مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں