نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے مطابق مالی میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس سال کے پہلے تین مہینوں میں فوج یا اسلام پسندوں کے حملوں میں 500 سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔
مالی کی فوج نے سن دو ہزار میں بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ فوج نے جہادی گروپوں کے خلاف لڑائی میں سابق استعماری طاقت فرانس کے ساتھ تعاون ختم کر دیا ہے اور اس کے بجائے روسی کمپنی واگنر کے کرائے کے فوجیوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔