طالبان سیکورٹی فورسز نے بدخشاں میں 4 شرپسندوں کو ہلاک کردیا

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) طالبا ن سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ بدخشاں کے ضلع تگاب میں 4 شرپسندوں کو ہلاک کردیا۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1531555334703259649?t=ldHotA3wLbRME73rq-QLGQ&s=19

صوبائی محکمہ اطلاعات اور ثقافت کے سربراہ قاری معازالدین احمدی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 2 بجے کارروائی شروع ہوئی تھی جس کے دوران تگاب کے علاقے رباط میں 4 مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا، ان کا تعلق نام نہاد مزاحمتی محاذ سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے ان کے ہتھیار قبضے میں لے لئے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے باختر نے بھی واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔

طالبان کے زیرانتظام نگران انتظامیہ نے گزشتہ برس اگست میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد جنگ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جنگ سے متاثرہ ملک میں امن وامان یقینی بنانے کا عزم کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں