یمن میں تمام فریق عارضی جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کریں، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے یمن میں تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ دو ماہ کی ملک گیر عارضی جنگ پر مکمل عملدرآمد کریں۔

یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یمن کے عوام کی انسانی اور معاشی ضروریات اور مشکلات کے خاتمے کے لئے فوری طور پر جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں