پاراچنار: ضلع میں محکمہ زراعت نے4 سو ایکڑ اراضی پر باغات و پھلدار درخت تقسیم کیں

پاراچنار (ڈیلی اردو) محکمہ زراعت ضلع کرم نے چار سو ایکڑ اراضی پر باغات لگانے اور کسانوں میں مفت پھلدار درخت تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور کسانوں کی راہنمائی اور مشاورت زرعی سروس ڈسک بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔

پاراچنار میں پھلدار درختوں کی تقسیم اور باغات لگانے کے مہم کے آغاز کے سلسلے میں منعقدہ کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فیاض حسین نے کہا کہ کسانوں اور زمینداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے پاراچنار میں زرعی سروس ڈسک قائم کر دیا گیا ہے اور اب ٹیلی فون کالز پر کسان ماہرین کی بروقت مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد نے پودا لگا کر چار ایکڑ اراضی پر باغات لگانے کے مہم کا آغاز کیا اور کہا کہ کسانوں میں مفت پھلدار درخت تقسیم کئے جا رہے ہیں تاہم لوگ درختوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں۔

اس موقع پر کسانوں نے مفت پھلدار درختوں کی تقسیم زرعی سروس ڈسک کے قیام پر محکمہ زراعت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت اور محکمہ زراعت کے ان اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھائینگے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں