ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور کرنل ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے، دو ہفتوں کے دوران یہ دوسرے اعلیٰ افسر کی ہلاکت ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرنل علی اسماعیل زادہ چند روز قبل کَرَج شہر میں واقع اپنی رہائشگاہ میں ایک حادثے کے نتیجے میں چل بسے، یہ شہر دارالحکومت تہران سے 35 کلومیٹر دور ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کرنل علی اسماعیل اپنے گھر کی چھت یا بالکونی سے گر کر ہلاک ہوئے۔

حکام نے ان کی ہلاکت کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور قتل کے شبہے کی بھی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں ایک ایرانی کرنل کو دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں