بھارتی کشمیر: محاصرے تلاشی کارروائیاں جاری، مزید 37 افراد گرفتار

سری نگر (ڈیلی اردو/کے پی آئی) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر بھر میں محاصرے چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 37 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی فورسز نے دو روز میں سری نگر، بارہمولہ، اسلام آباد، کولگام، جموں، رامبن، ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے، گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا اور گرفتاریوں عمل میں لائی گئی ہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جاری جدوجہد سے وابستہ ہونے پر شہریوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے ایسے لوگوں کی رہائش گاہوں اور کام کی جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے شمالی جنوبی اور وسطی کشمیر کے کئی دیہات کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے شمالی ضلع کپواڑہ، بارہ مولا اور جنوبی ضلع شوپیان میں3 روز میں 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے بھارتی فوج نے ہلکا نوجوانوں طفیل احمد، اشتیاق احمد، حنظلہ اور راجہ ندیم کی لاشیں تدفین کے لیے لواحقین کو د ینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ بھارت میں رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی پر مقبوضہ کشمیر میں سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متحدہ علمائے اہل سنت جموں وکشمیر اور انجمن علما و ائمہ مساجد جموں و کشمیر مطالبہ کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جائے، ایسے بدزبان لوگوں کو قرار واقعی سزادی جائے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ نوپر شرما اور نوین جندل کی مذمت کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں