ننکانہ صاحب: جوڑ میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

ننکانہ صاحب (ڈیلی اردو) سکھ برادری کے جوڑ ميلے کے حوالے سے پاکستان ميں تقريبات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت سے آنے والے سکھ ياتری صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کيا گيا۔

ياتریوں کوخصوصی بسوں کے ذريعے لایا گیا۔ روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی جاٸے پیداٸش پہنچنے پر سکھ یاتری بہت خوش دکھاٸی دٸیے۔

انھوں نے بہترين انتظامات پر پاکستان حکومت کا بھی شکريہ ادا کيا۔

سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں 3 روز قیام کے دوران گردواراہ جنم استھان سمیت دیگر مقامات کی زيارت کرينگے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں