کابل (ڈیلی اردو/شِںہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں عسکریت پسندوں کے اہم کمانڈر سمیت 8 باغیوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
The HQN faction of Talibs is trying to consolidate its grip in Takhar by dislodging the disposable allies frm other ethnic groups who now realize tht d whole Jihad was a veiled colonization of Afg by Pak stooges.Those who preach engagement with Tb must see this. More on the way https://t.co/o578ql83Wa
— Amrullah Saleh (@AmrullahSaleh2) June 11, 2022
طالبان انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ہفتے کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کی خصوصی کارروائی کے دوران تخار کے صوبائی دارالحکومت تلوقان شہر کے ضلع 4 میں اہم کمانڈر یونس ازبکستانی سمیت 8 باغی ہلاک کرکے ان کا ٹھکانہ تباہ کردیا گیا۔
اس دوران صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر تلوقان شہر میں کارروائیوں کے دوران 8 مسلح مخالفین ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1535615680732602370?t=76MwZ3QOyM5S1P9LvnvFMg&s=19
تاہم عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں یا نہیں۔ مقامی افراد کے مطابق کارروائی میں سیکورٹی فورسز کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم حکام نے ابھی تک فورسز کے ممکنہ نقصان بارے کچھ نہیں بتایا ہے۔