ایمنسٹی انٹرنیشنل کا روس پر یوکرین حملوں میں جنگی جرائم کا الزام

پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کو روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام لگایا ہے۔

تنطیم نے اس سلسلے میں حوالہ دیا کہ روس نے یوکرین کے شہر خارکیف پر حملوں میں، جن میں سے بہت سے ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا گیا، سینکڑوں شہری مارے گئے تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس کے مطابق ایمنسٹی نے یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا، “خارکیو میں رہائشی محلوں پر بار بار کی جانے والی بمباری اندھا دھند حملے ہیں۔۔

ایمنسٹی نے کہا کہ ان روسی حملوں میں سینکڑوں یوکرینی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، اور یہ جنگی جرائم ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں