افغانستان: قندوز کے مسجد میں دھماکا، 12 نمازی ہلاک، 30 زخمی

قندوز (ڈیلی اردو) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کی ایک مسجد میں دھماکے سے کم از کم 12 نمازی ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 35 منٹ پر الیف بردی مسجد میں ہوا جہاں درجنوں افراد نماز جمعہ ادا کر رہے تھے جن میں سے کم از کم بارہ نمازی ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثناء ایک اور عینی شاہد محمد کریم نے دعویٰ کیا کہ مسجد کے اندر ہونیوالے دھماکے کی وجہ سے کچھ نمازی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

قندوز پولیس کے ترجمان عابد اللہ عابدی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں جانی نقصان ہوا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات منظر عام پر لائی جائیںگی۔

ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں