ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے تین ایجنٹس گرفتار

تہران (ڈیلی اردو) ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی ’موساد‘ کے ایجنٹ پکڑے گئے، ایرانی عدلیہ کے مطابق ان ایجنٹوں کو اپریل میں گرفتار گیا تھا۔

تینوں ایجنٹس، ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل کا منصوبہ بنا رہے تھے، اسرائیلی خفیہ ادارے کے لیے کام کرنے والے تینوں ایجنٹس پر جلد مقدمہ چلایا جائے گا۔

اس حوالے سے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے مزید بتایا کہ ان ایجنٹس کی گزشتہ 8 ماہ سے نگرانی کی جارہی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں