مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار نے چاقو کے وار سے فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا

غزہ + رم اللہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب ایک اسرائیلی آباد کار نے چاقو کے وار سے فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلیوں نے شہر کے مضافاتی علاقے پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کے ساتھ تصادم کے دوران حسن حرب کے دل میں براہ راست وار کیا۔

اسرائیلی پولیس کے مغربی کنارے کے ڈویژن نے کہا کہ اس نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک فلسطینی شخص پر چاقو سے وار کیا گیا تھا، جبکہ چھرا گھونپنے والے کی شناخت نامعلوم ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں