تہران (ڈیلی اردو) ایران کے شہر شیراز میں اسکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں حجاب پہنے بغیر شرکت کرنے والی لڑکیوں کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متعدد لڑکیوں نے قانونی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجاب ہٹایا، لڑکیوں کی شناخت کے بعد گرفتاری کا عمل جاری ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں مذہبی اور قانونی اصولوں کی پاسداری کے بغیر کسی بھی مخلوط کھیل یا اجتماع کے انعقاد پر پابندی ہے۔