مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی ہلاک، 130 زخمی

رم اللہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) مغربی کنارے کے متعدد دیہات میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک نوجوان ہلاک اور 130 فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی انجمن ہلال احمر کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کو اصل گولیاں اور 9 افراد کو ربڑ کی گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ دیگر افراد اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائر کی گئی آنسو گیس کی باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آباد کاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین نابلس شہر کے بالترتیب جنوبی اور مشرقی دیہات بیتا اور بیت دجن، القلقیلیہ شہر کے مشرقی گاں کفر قدوم میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور دیہات کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھرا کیا۔

کفر قدوم گاؤں میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈنیٹر مراد اشتیوی نے شِنہوا کو بتایا کہ گاں کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔

مراد اشتیوی نے باور کرایا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضے کو ختم کرنے اور ایک آزاد ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو اس کے قیام کی قومی خواہش پوری ہونے تک گاں میں عوامی مزاحمت جاری رہے گی۔

اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں