قطر: افغان طالبان کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گیا

دوحہ (ڈیلی اردو) افغان طالبان کا وفد وزیر خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں امریکا سے مذاکرات کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا۔

وفد میں وزارت خارجہ اور افغان بینک کے حکام بھی شامل ہیں۔ مذاکرات میں زلزلے کے پیش نظرامریکا سے افغان فنڈز جاری کرنے کے بارے میں بات چیت ہو گی۔

اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد واشنگٹن نے سات ارب ڈالر کے ذخائر منجمد کر دیئے تھے۔ بین الاقوامی برادری نے بھی افغانستان کی براہ راست امداد روک دی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں