25

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شدید زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے میں چار شدید اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے قریب واقع روڈ میاں غنڈی پر دہشت گردوں نے ایک پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جس میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات ہیں کہ پولیس موبائل کے قریب ایک موٹر سائیکل میں بم نصب تھا، امکان ہے کہ یہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا تاہم حتمی بات تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں