10

خیبر: وادی تیراہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 3 پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد سے متصل وادی تیراہ کے علاقہ متھرے اکاخیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں عبداللہ، فضل قدیر اور بحمین خان شامل ہیں۔

پولیس کے زخمیوں اہلکاروں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

انسدادِ پولیو کی ٹیم پر اس حملے کی ذمے داری تاحال کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔ البتہ پولیس حکام نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں