فلسطینی عسکریت پسندوں کا اسرائیل پر راکٹ حملہ

یروشلم (ڈیلی اردو/شِنہوا) فلسطینی عسکریت پسندوں نے ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں چار راکٹ فائر کیے تاہم راکٹ حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل کی دفاعی افواج (آی ڈی ایف) نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ میں اہداف کے خلاف فضائی حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، جوابی فضائی حملوں میں حماس کے ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات کو نشانہ بنایاگیا۔

فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے کے چند گھنٹے بعد ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں