7

مقدس ندی کے ”پَوِتر پانی“ نے بھارتی وزیرِ اعلیٰ کو ہسپتال پہنچا دیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان مقدس سمجھی جانے والی ندی “کالی بین” کا پانی صاف ثابت کرنے کی کوشش میں اسپتال پہنچ گئے۔

بھگونت مان نے آلودہ پانی کو صاف ثابت کرنے کے لیے ندی سے چند گھونٹ پئیے، لیکن پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہوکر اسپتال جا پہنچے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھگونت مان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کے پیٹ کا معائنہ کرنے کے بعد انفیکشن کی تشخیص کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں