افغانستان: طالبان فورسز اور ایرانی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ایک افغان اہکار ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز) افغان پولیس اہلکار کے مطابق طالبان فورسز اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک افغان اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جنوبی افغان صوبے نمروز کے پولیس ترجمان بہرام حقمل نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے لیکن تصادم کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے ایران کے سرحدی علاقے ہرمند کے گورنر میسام برازندی کے حوالے سے بتایا کہ جھڑپیں رک گئی ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طالبان فورسز نے ’ایک ایسے علاقے میں اپنا جھنڈا لہرانے کی کوشش کی جو کہ افغان علاقہ نہیں تھا‘۔

مقامی ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ جھڑپوں میں شدت آنے پر افغان جانب سرحد کے قریب رہنے والے لوگ اپنے گھروں سے فرار ہو گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں