موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے وزیر اعظم حمزہ عابدی نے شدت پسند تنظیم الشباب کے شریک بانی اور سابق ترجمان کو ملک کا وزیر مذہبی امور مقرر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا نے مختار رباؤ کے سر کی قیمت لگا رکھی ہے جو 50 لاکھ ڈالر ہے۔
Somalia appoints al Shabaab co-founder as religion minister https://t.co/P2ZvPL0FvG pic.twitter.com/OKRSVJuLxX
— Reuters (@Reuters) August 2, 2022
امریکا نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا تھا جب مختار نے القاعدہ سے الحاق شدہ تنظیم الشباب کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے 2013 میں الشباب سے دوری اختیار کرلی تھی اور 2017 میں حکومت کے حامی بن گئے تھے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اعلیٰ عہدے پر مختار رباؤ کی تقرری سے الشباب کے وہ کارندے جو ہتھیار ڈالنے کا سوچ رہے ہیں وہ بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر اپنے ملک کی خدمت کرنے کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔