رام اللہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کر دیا ہے۔
وزارت کے ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ شہر میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے 18 سالہ نوجوان دیرار کفرینی ہلاک ہوگیا۔