تہران (ڈیلی اردو) ایران میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
تہران میں ایرانی وزارت کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم کے جلوسوں اور مجالس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ایرانی وزارت کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد عراق اور ترکی کے راستے ایران میں داخل ہوئے تھے۔
دہشت گردوں کو گذشتہ تین روز کے دوران ایران کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔