دمشق (ڈیلی اردو) امریکا نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری کردی، تین افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ صدر جوبائیڈن کے حکم پر کیا گیا جس کی زد میں آ کر 3 افراد مارے گئے۔
اس سے قبل ” کونوکو گیس فیلڈ “میں امریکی فوجی اڈے کو دوسری بار راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد امریکی اڈے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔