‏اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ، 22 افراد ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو/) شام کے مشرقی صوبہ حماہ میں ایران کی اتحادی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے اسرائیل کو اس فضائی بمباری کا مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ اسرائیلی حملے میں ایران سے وابستہ ملیشیا کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ٹھکانوں اور ڈپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس جنگی مانیٹر نے شام میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذرائع کے حوالے سے حماہ میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی ہے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں