کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے فرقہ ورانہ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار کرلیا، ملزم مخالف تنظیم کے لوگوں کو قتل کرنے میں ملوث ہے۔
گلستان جوہر بلاک 7 میں کاؤنٹر ٹیرر رژم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم مذہبی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم مخالف جماعت کے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جبکہ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیوں سے خوفزدہ ہوکر روس فرار ہوگیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس سے اسلحہ سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں جبکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی کارروائی کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔